لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ: 3 رکنی ڈکیت گینگ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے تھانہ ولید کی حدود آریجا روڈ پر گشت کے دوران پولیس اور تین رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت رفیق چنجنی، نادر عرف اجے کلہوڑو اور ارسلان کلہوڑو کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان شہر میں حالیہ ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، پولیس کے مطابق برآمد موٹر سائیکل شہری گلزار کھوسو سے چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے، ایس ایس پی نے کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی سعد جبار، ایس ایچ او تصور حیات اور پولیس ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے.



