لاڑکانہ میں دستی بم کیس کا فیصلہ ملزم کو 14 سال قید کی سزا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج الطاف حسین دایو نے 3 دستی بم رکھنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم امتیاز سہتو کو مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنا دی، تھانہ ہٹڑی غلام شاہ کی پولیس نے سب انسپکٹر شمشاد ابڑو کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 22/2025 درج کیا تھا، مقدمہ کے مطابق ملزم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دریائے سندھ پر بنے لاڑکانہ – خیرپور پل کی جانب مبینہ طور پر دھماکے کی نیت سے جا رہا تھا، پولیس کارروائی کے دوران اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی.

مزید خبریں

Back to top button