لاڑکانہ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن، شہر بند، ٹریفک غائب، پولیس ہائی الرٹ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی اپیل پر لاڑکانہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے مرکزی کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کہیں کم نظر آ رہی ہے۔

ہڑتال کا اعلان 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا ہے۔ جماعتوں کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہڑتال کا مقصد آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات، عوامی مینڈیٹ کے تحفظ، مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

ہڑتال کے پیش نظر شہر کے مختلف حساس علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے، تاہم تاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شٹر ڈاؤن کے باعث شہریوں کو روزمرہ ضروریات کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتال کرنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک حقیقی جمہوریت، انصاف اور شہری آزادیوں کو یقینی نہیں بنایا جاتا، احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button