لاڑکانہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے تھانہ گیریلو کی حدود نواحی گاؤں غلام محمد بلیدی میں بلیدی برادری کے دو گروپوں میں مبینہ طور پر زرعی زمین کے تنازع پر تصادم ہوا، اس موقع پر فائرنگ سے محمد صفر بلیدی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button