شہدادکوٹ میں بے اولاد جوڑے نے گلی میں پھینکے گئے نومولود کو گود لے لیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں بے اولاد جوڑے نے گلی میں پھینکے گئے نومولود کو گود لے لیا، پولیس کے مطابق نورجہاں کالونی میں نامعلوم افراد نومولود کو گلی میں پھینک گئے تھے، اطلاع ملنے پر نومولود کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دیکر زندگی بچائی گئی جس کے بعد نورجہاں کالونی کے مکین ممتاز بھٹی اور ان کی اہلیہ نے اسپتال پہنچ کر نومولود کو گود لے لیا جن کا کہنا تھا کہ وہ بے اولاد ہیں اور لاوارث بچے کو گود لیکر اپنی اولاد کی طرح پرورش کرینگے.



