لاڑکانہ: شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں شہریوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناکر لوٹنے والا ڈاکو پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے. پولیس کا دعویٰ ہے کہ تھانہ نوڈیرو کی حدود گنہور بھٹی موڑ پر فائرنگ کے تبادلے میں ممتاز عرف منو گوپانگ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پسٹل برآمد کیا گیا. پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو اسلحے کے زور پر شہریوں پر ڈنڈوں سے تشدد کرنے اور لوٹ مار کے جرائم میں ملوث ہے جس پر تھانہ نوڈیرو، کنگا، گڑھی خدا بخش بھٹو، ماہوٹا اور دھامراہ سمیت دیگر تھانوں پر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہیں. پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی ڈاکو کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپريشن شروع کردیا گیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button