جے یو آئی رہنما راشد محمود سومرو کی زخمی پولیس افسران کی عیادت

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والی ڈی ایس پی شکارپور میڈم پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور احمد سومرو اور دیگر پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لئے جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سکھر کی مقامی ہسپتال پہنچے جہاں پر انہوں نے زخمیوں کی طبع پرسی کی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے امن امان کے لیے خدمات پر انکو خراجِ تحسین پیش کیا.

مزید خبریں

Back to top button