بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کا ساتواں کانووکیشن 29 دسمبر کو منعقد ہوگا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کا ساتواں کانووکیشن 29 دسمبر بروز پیر مرکزی آریجا کیمپس میں منعقد ہوگا، تقریب کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، تقریب کی چیئرمین شپ پروفیسر یوسف شاہ اور سیکریٹری جنرل کے فرائض پروفیسر امان اللہ عباسی انجام دیں گے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر نُصرت شاہ سرپرست اعلیٰ ہوں گی، کانووکیشن میں میڈیسن، ڈینٹسٹری، نرسنگ، فارمیسی اور فزیو تھراپی کے 300 سے زائد گریجویٹس و پوسٹ گریجویٹس کو ڈگریاں اور نمایاں طلبہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا جائے گا.


