رتو ڈیرو: زمینی تنازع پر 20 سالہ نوجوان قتل، ورثا کا لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) رتوڈیرو کے گاؤں بڈو جلبانی میں جلبانی برادری کے دو فریقین جاری زمینی تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان آصف جلبانی قتل ہوگیا. مقتول کے ورثاء نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا. مقتول کے والد نبن جلبانی نے بتایا کہ زمین کے تنازع پر ملزمان پہلے بھی ہمارے ایک نوجوان کو قتل کرچکے ہیں اور اب پھر سے فائرنگ کرکے میرے بیٹے کو قتل کردیا ہے لیکن پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی. انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کیا جائے.



