لاڑکانہ:آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپین شپ،لاہور بورڈ فاتح

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں جاری پاکستان انٹر بورڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپین شپ کا اختتام، فائنل میں تعلیمی بورڈ لاہور نے فیڈرل تعلیمی بورڈ اسلام آباد کو دو صفر سے شکست دے کر چیمپین شپ 2025ء کا ٹائٹل اپنے نام کردیا. تعلیمی بورڈ لاہور کی طالبات حمنا ارشاد، فاطمہ خان، نور النساء اور سمہٰہ نوید نے بہترین کھیل پیش کرنے پر خوب داد سمیٹی۔

چیمپین شپ میں تیسرے نمبر کی پوزیشن کے لئے تعلیمی بورڈ مردان نے تعلیمی بورڈ شہید بے نظیر آباد کو بھی دو صفر سے ہرا دیا. بعد میں رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس کے کے مہمانِ خاص کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی تھے۔ تقریب میں شریک دیگر مہمانوں میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر خیر محمد شیخ، چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ خالد حسین مہر، سابق صدر بیڈمنٹن سندھ نثار اللہ شیخ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ لاڑکانہ حاجی محمد رمضان جمالي اور دیگر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی طالبات نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا.

مزید خبریں

Back to top button