لاڑکانہ:گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالی 7سالہ بچی کی لاش 3گھنٹے بعد نکال لی گئی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں کھلے گٹر میں گر کر ڈوبنے والی بختاور کی لاش ساڑھے تین گھنٹوں کی تلاش کے بعد بالآخر گٹر کے گندے پانی سے نکال لی گئی. لاش ملنے کے بعد 7 سالہ بچی کے ورثاء میں کہرام مچ گیا، ہر سمت چیخ و پکار لگ گئی. لاش کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے موت کی تصدیق کی. اس موقع پر بچی کے ورثاء نے بلدیہ کی انتظامیہ اور ان کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا. بعد میں بختاور کی لاش گاؤں ننگر عمرانی گھر منتقل کردی گئی. واقعے کے باعث تمام علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی.

مزید خبریں

Back to top button