لاڑکانہ میں”بختاور”کھلے گٹر میں گرگئی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں کھلا گٹربختاورکی موت کا پروانہ بن گیا۔

بھٹو شہداء کے شہر لاڑکانہ میں کھلے مین ہول بند نہ ہو سکے،کھلے مین ہول نے ایک اور ننھی زندگی کا چراغ گُل کردیا۔

او پی ایف کالونی کے مرکزی گیٹ کے قریب کھلے گٹر میں7سالہ بچی بختاور عمرانی گر کر گندے پانی کے بہاؤ میں ڈوب گئی.اطلاع ملنے پر بچی کے والدین اور تمام اہل خانہ پاک کتاب لیکر سڑک پر نکل آئے جو غم سے نڈھال ہوکر منتخب نمائندوں کو دہائی دینے لگے جبکہ ریسکیو 1122 کے عملے نے پہنچ کر بچی کی تلاش شروع کردی تاہم3گھنٹے گذرنے کے باوجود بچی کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا.

شہریوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی لیکن بلدیہ اداروں کے مقامی منتخب نمائندے روایتی طور پر غائب رہے. بچی کے والد کا بتانا تھا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کر رہا تھا،اطلاع ملنے پر یہاں پہنچ کر کھلے گٹر میں خود بھی بچی کی تلاش میں سرگرم رہا لیکن بچی ہاتھ نہیں آئی.انہوں نے بتایا کہ اس کی بیٹی یہاں کھلے گٹر کے قریب کھڑے جھولے والے کے ہاں جھولنے کے لئے آئی تھی اور گٹر میں گر گئی جس کو دیگر رشتہ دار بچوں نے دیکھکر اطلاع دی.

مزید خبریں

Back to top button