گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی،تہران حملے کے پیچھے چھپے ‘مخبر’ کا چہرہ بے نقاب کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے حوالے سے یہ ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کی درست لوکیشن کسی سیٹلائٹ نے نہیں بلکہ ان کے اپنے ہی ایک انتہائی قریبی مخبر نے فراہم کی تھی۔

جس وقت علی خامنہ ای زیرِ زمین بنکر میں اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ خفیہ اجلاس کر رہے تھے، اس میٹنگ میں موجود ایک شخص نے باہر آ کر دشمن کو100فیصد درست اطلاع فراہم کی، جس کے فوری بعد کمپاؤنڈ پر40بم برسا دیے گئے۔سابق صدر احمدی نژاد کا یہ خدشہ سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی اداروں میں دشمن کے ایجنٹ گہرائی تک موجود ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان نے مزید سنسنی پھیلا دی ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اب ایران میں کون احکامات دے رہا ہے اور وہ نیا شخص ایک ‘اچھا امیدوار’ ہے۔ایران نے اس عظیم نقصان پر40روزہ سوگ اور بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس خبر کی مکمل تفصیل کے لیے دیکھئے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button