ماتلی: عدالت کے احکامات پر سرکاری اراضی پر قائم 35 دکانیں سیل

ماتلی (رپورٹ۔ ذیشان احمد گدی /جانو ڈاٹ پی کے)جج ماتلی کے احکامات مورخہ 20 مارچ 2024 کی روشنی میں ایگزیکیوشن درخواست نمبر 05 آف 2012 بعنوان رسول بخش نوتکاٹی بنام صوبہ سندھ و دیگر پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج 30 مارچ 2026 کو کورٹ کے حکم کی تعمیل میں مختیارکار ماتلی منصب جونیجو کی نگرانی میں دیہہ دومانی، تعلقہ ماتلی کے سروے نمبر 30 پر قائم سرکاری زمین سے تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران انتظامیہ نے تقریباً 35 دکانیں جو مبینہ طور پر سرکاری اراضی پر قائم تھیں خالی کروا کر سیل کر دیں جبکہ کارروائی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی، ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی اور تعمیرات کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائی عدالتی احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے اور سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات یا تعمیرات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی، جبکہ متاثرہ فریقین کو قانون کے مطابق متعلقہ فورمز سے رجوع کا حق حاصل ہے۔

ماتلی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں توتکاٹی چوک پر سرکاری اراضی پر قائم 35 دکانوں پر مشتمل مارکیٹ کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں سیل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button