وزیرآباد: پراپرٹی ٹرانسفر کیلئے صرف ایک رجسٹری آفس، سائلین کو لمبی قطاروں اور چند اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب بھر کی طرح ضلع وزیرآباد کے 267 آن لائن موضعات کے 6 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ حقدران زمین کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر حالیہ نوٹیفکیشن کے تحت انتقال بیع زبانی کا اختیار 7قانون گوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز اور ایک تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر سے ختم کئے جانے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا گھر کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی ختم کرکے بورڈ آف ریونیو نے 6 لاکھ سے زائد حقدران زمین کے کیلئے صرف ایک رجسٹری آفس کے سپرد کردیا جس سے سائلین کی پریشانی اور خواری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لمبی لمبی قطاروں کیساتھ ساتھ اپنا نمبر لگوانے کے لالے پڑ گئے جو سائلین کی جیبوں پر مزید بوجھ کا سبب بن چکا ہے پہلے سائل جو پراپرٹی ٹرانسفر کی خدمات صرف 2 گھنٹوں میں حاصل کر لیتا تھا اب فرد پنجاب بینک سے اسٹامپ پیپر وثیقہ نویس سے رجسٹری تحریر سب رجسٹرار آفس کے متعدد چکروں میں پھنسا دیا گیا ہے جو لاکھوں مالکان اراضی کی مشکلات میں بڑے اضافے کا سبب بن گیا رجسٹریشن برانچ وزیرآباد پہنچنے کے لیے اکثر سائلین کو 50 کلومیٹر کا لمبا سفر درکار پنجاب حکومت نیوراثت کے علاوہ زمین کی تمام اقسام کی زبانی منتقلی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے 30 دسمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب زمین کی خرید و فروخت رہن تبادلہ اور ہبہ صرف اور صرف رجسٹرڈ دستاویز کی بنیاد پر ہی قابلِ قبول ہوں گے کسی بھی زبانی بیان دعوے یا لین دین کی بنیاد پر انتقال درج کرنا غیر قانونی تصور ہوگا تاہم عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وراثت کے معاملات کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے اور وراثتی انتقالات حسبِ سابق مروجہ قوانین کے تحت جاری رہیں گے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع وزیرآباد کی تمام سات قانون گوئی دفاتر سمیت 68 دیہی مرکز مال اور ایک تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر سے خدمات کی فراہمی بند کر دی گئی ہے 6 لاکھ سے زائد حقدران زمین کو اپنی پراپرٹی ٹرانسفر سمیت دیگر بیع زبانی سے محروم کر کے صرف ایک رجسٹریشن آفس کے سپرد کرنا سائلین کو لمبی لمبی قطاروں اور چند اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے مالکان اراضی چوہدری شاہد نواز چٹھہ رانا وحید احمد خاں چوہدری محمد نذیر گجر شاکر چوہدری تنویر الزماں چٹھہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع وزیرآباد میں رجسٹرڈ حقدران زمین کو اپنی پراپرٹی کی خرید وفروخت اور تبدیلی حقوق ملکیت کے لیے ریونیو افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور لینڈ ریکارڈ افسران کے سپرد کیا جائے تاکہ سائلین کو مشکلات سے بچایا جا سکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ وزیرآباد رانا احمد مسرور کے مطابق ریونیو بورڈ کے احکامات کی تعمیل پر تمام سروسز بہم پہنچانے کے پابند ہیں۔



