پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف فوری قانونی کارروائی اورجان و مال کا تحفظ دیاجائے،میرالطاف تالپر

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام.پی کے)بدین کے نامور ماہرِ تعلیم اور سماجی مصلح، سعید پور کالج کے پروفیسر مرحوم میر غلام محمد تالپر کے آبائی گاؤں اندھلو میں واقع خالی پلاٹ پر بااثر لینڈ مافیا کے عناصر کی جانب سے قبضہ کرکے تعمیرات کرنے کے خلاف مرحوم کے بیٹوں میر الطاف تالپر اور میر اشفاق تالپر نے صحافیوں کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے نام پر آبائی گاؤں فضل محمد تالپر (اندھلو) میں سندھ گاؤں آباد اسکیم کے تحت ملکیتی حقوق کے ساتھ پلاٹ الاٹ ہے، جس کے گرد حفاظتی باڑ بھی لگائی گئی ہے اور وہاں مویشی باندھے جاتے تھے والد کے انتقال کے بعد روزگار کے سلسلے میں بدین منتقل ہونے کے بعد لینڈ مافیا کے ملزمان نے 19 دسمبر کو مذکورہ پلاٹ پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے سامان اتار کر مستری اور مزدوروں کے ساتھ پلاٹ پر پہنچے تو بااثر افراد کی سرپرستی میں مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے اور جدید اسلحے سے فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا، ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کام زبردستی بند کروا دیا

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ پلاٹ پر کام شروع کیا گیا تو نقصان پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس پوسٹ لواری شریف میں رپورٹ درج کروانے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی بدین سے ملاقات کرکے حقائق سے آگاہ کیا گیا، مگر پولیس نے قبضہ مافیا اور مسلح افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر بدین اور سیشن جج بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button