جنوبی وزیرستان لوئر: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی وزیرستان لوئر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے  5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئرکے علاقے گل کچ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button