تھرپارکر:کھینسر گاؤں میں سمیجا اور راھمان برادری میں پلاٹ معاملے پر جھگڑا، 7 افراد زخمی

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی) کھینسر گائوں رتن جو تڑ کے رہائشی سمیجا اور راھمان برادری کے پلاٹ کے معاملات پر دو گروپوں میں جگھڑا ہوا جس میں سلطان راھمون گروپ کے 7 مرد اور عورتیں زخمی ہو گئی ہے ستار سناف میر محمد راھمون عمر 45 سال،
سچل سناف میر محمد راھمون عمر 48 سال، مسمات امامت زوجہ سلطان راھمون ، مسمات حنیفا زوجہ عبد الحمید راھمون، مسمات لکمان راھمون، میراں زوجہ ستار اور مسمات جیاں زوجہ محمد خان راھمون جن کلہاڑی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔
جبکہ میر محمد راھمون کے اطلاع پر پولیس اسٹیشن کھینسر جاء وقوعہ پر پہنچ گئی ہے مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
زخمیوں کو مذکورہ حد کے پولیس نے لیٹر دی کر کھینسر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابھی تک کوئی بھی مقدم درج نہیں ہؤا ہے اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔جوابداروں میں نیاز محمد سمیجو، نواز علی سمیجو، محمد امین سمیجو اور ان کے رشتدار بتائے جا رہے ہیں۔



