سکھر: لالا اسد پٹھان کو صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت میں خدمات پر خراج تحسین

سکھر( جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کے نامور صحافی اور پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی فنانس سیکریٹری لالا اسد پٹھان کی صحافیوں کے مسائل اور ملک میں صحافتی آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد کو سکھر کے صحافتی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس، کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن، سندہ ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کیمرہ مین اینڈ فوٹوگرافرز یونین کے سال 2026ء کے سالانہ انتخابات کے موقع پر صحافتی برادری نے جرنلسٹس پینل کے امیدواران اور اراکین کی کامیابی کی توقعات کا اظہار کیا ہے۔31 دسمبر 2025 کو جرنلسٹس پینل کے سارے امیوار بلا مقابلہ کامیاب ہونگے۔انشاء اللہ۔
ان انتخابات کو صحافتی حلقوں میں ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ صحافیوں کے بنیادی حقوق، آزادیٔ صحافت اور پیشہ وارانہ بہتری کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
صحافتی حلقوں نے اس موقع پر زور دیا کہ لالا اسد پٹھان اور دیگر جرنلسٹس کی قیادت میں جاری یہ جدوجہد ملک بھر کے صحافیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو رہی ہے اور یہ تحریک صحافتی اقدار اور آزاد میڈیا کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔



