لاہور قلندر کو پی ایس ایل معاہدے میں 10سال کی توسیع مل گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور لاہور قلندرز کے درمیان مزید 10سال کیلئے معاہدے کی تجدید کردی گئی۔معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پی سی بی اور قلندرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید کو پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ میں تبدیل کردیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں تک بڑھ جائے گا۔



