’’لاہور میں قانون صرف غریب کیلئے‘‘ محافظوں کی شدید دھواں چھوڑتی ہوئی موٹر سائیکل سے خطرناک ڈرائیونگ بے لگام

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت دعوے تو بہت بڑے کرتی ہے کہ فضائی آلودگی پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس پر کام جاری ہے، لیکن حقیقی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ شہریوں نے بتایا ہے کہ شہر کے محافظ اور متعلقہ اہلکار خود خراب انجن والی موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے فضا کو شدید آلودہ کر رہے ہیں جس کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔
ایک شہری نے بتایا کہ وہ مورخہ 23 دسمبر 2025 کو فیروزپور روڈ پر جاتے ہوئے اس صورتحال کو ریکارڈ کیا، جس میں محافظ اہلکاروں کی موٹر سائیکل شدید دھواں چھوڑتے ہوے چل رہی تھی اور خطرناک قسم کی ڈرائیونگ کی جارہی تھی جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو کوئی روکنے یا پوچھنے والا نہیں ہے، جبکہ عام شہریوں کے ساتھ ٹریفک پولیس ایسا رویہ اختیار کرتی ہے جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہوں ۔
شہریوں نے اپیل کی ہے کہ تمام ویلاگرز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور متعلقہ ادارے اس معاملے کو ہائی لائٹ کریں تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے اور شہری محفوظ ماحول میں سانس لے سکیں۔
یہ ویڈیو اور تصاویر شہریوں کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ہیں اور اس کے ذریعے شہری چاہتے ہیں کہ عوامی آگاہی پیدا ہو اور ذمہ دار محکمے فوری ایکشن لیں۔



