لاہور ہائیکورٹ: سوشل میڈیا پر ججز کی کردار کشی، 8 ملزمان گرفتار

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی اور تضحیک کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی ضیاء باجوہ کی سربراہی میں سماعت کے دوران ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم شاہ پیش ہوئے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے سے کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی، جو بعد میں عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے نے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ججز کی تضحیک اور کردار کشی کی۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کی رپورٹ کو نوٹ کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button