لاہور،نجی عمارت میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد3ہوگئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)گلبرگ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد3ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے ایک لاپتہ نوجوان 30سالہ ریاض کی لاش نکال لی گئی ہے۔یاد رہے کہ آتشزدگی میں دوپہر کے وقت دو نوجوان دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں کولنگ کا عمل مکمل کرلیاگیاہے۔



