لاہور کے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عمران، نعمان اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گھر سے بدبو آنے پر اہلِ محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قتل سمیت تمام پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button