لاہور میں بسنت کی تیاریاں، بائیکس کیلئے سیفٹی راڈز کی تقسیم کیلئے کیمپس قائم کرنے کے احکامات جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورمیں بسنت کی تیاری زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کمشنر لاہور نے سیفٹی راڈز کی تقسیم کیلئے سیفٹی کیمپس کے قیام کے احکامات جاری کر دیئے۔

محفوظ بسنت کیلئے کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت  اجلاس ہوا، جس میں آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز سمیت دیگرایسوسی ایشنزنے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا  روڈ سیفٹی کیمپس 24 تا48 گھنٹوں میں شہرمیں فعال ہونے جا رہے ہیں،شہر میں سو روڈ سیفٹی کیمپس سے روزانہ 50 ہزار تا 60 ہزار موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگیں گے۔

کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا ہے کہ 6 فروری سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں۔لاہور میں اس وقت پتنگ بازی پر پابندی ہے۔خلاف ورزی کرنیوالوں پر  204 مقدمات درج ہوچکے ہیں، تین روزہ ”محفوظ بسنت“6 ،7 اور8فروری کو لاہور میں ہوگی۔ پتنگ وڈور کی فروخت کی اجازت یکم فروری تا8  فروری  ہے۔

مزید خبریں

Back to top button