لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس 237تک جا پہنچا،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح 500 سے بھی تجاوز کر گئی۔
سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 542،برکی روڈ پر 495،جوہر ٹاؤن 385، عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 252 ،اقبال ٹاؤن 233،گلبرگ ٹو میں 231 ،ڈی ایچ اے فیز فائیو 180 جبکہ بیدیاں روڈ پر شرح 168 ریکارڈ کی گئی۔
بڑھتی آلودگی کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔



