لاڑکانہ: لہر کالونی دھماکہ میں زخمی ہونیوالا 2 سالہ بچہ بھی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کی لہر کالونی میں 25 روز قبل ہونے والے مبینہ گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا 2 سالہ بچہ محمد واسع پٹھان کراچی کے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، بچے کی میت لاڑکانہ پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا، اس افسوسناک واقعے کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے، دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی 3 رکنی اعلیٰ سطحی پولیس تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کئی روز قبل مکمل کرچکی ہے مگر تاحال اس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی، علاقہ مکینوں نے دھماکے کو گیس سلنڈر حادثہ قرار دینے پر سوالات اٹھاتے ہوئے شفاف تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ گیس سلینڈر سے اتنی بڑی تباہی نہیں ہو سکتی تھی.



