بھیک مانگنے والا لڑکا لیڈی گاگا کو اپنی آنٹی بتا کر وائرل، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کو اپنی آنٹی بتاکر اور ان کی تصویر دکھا کر بھیک مانگنے والے بچے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر اکثر اس طرح کی عجیب و غریب چیزیں ہوتی ہیں کہ کبھی وہ دل کو چھولیتی ہیں اور کبھی بندہ سوچتا ہے کہ اس پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرے، اس وقت ایک ٹریند سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیے ہوئے ہے جس میں ایک بھیک مانگنے والا لڑکا لیڈی گاگا کو اپنی آنٹی بتارہا ہے۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑکوں پر ایک نوعمر لڑکا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ اپنی "بیمار آنٹی” کے لیے پیسے اکٹھے کررہا ہے جب کہ وہ ایک ایسی تصویر اٹھائے ہوئے ہے جس کا تعلق اسکے خاندان کے کسی فرد سے نہیں بلکہ وہ عالمی سپر اسٹار لیڈی گاگا کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ گاڑی کی کھڑکی کے پاس کھڑا ہے، ہاتھ میں کپ ہے، بظاہر ڈرائیور اور راہگیروں سے پیسوں کی درخواست کر رہا ہے۔

اپنی درخواست کو قابل اعتبار بنانے کے لیے نوعمر لڑکے نے ایک تصویر اٹھائی ہوئے ہے، اس کی التجا کے ساتھ ساتھ تصویر پر چھپے چہرے نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی وہ اپنی بے خبری میں امریکی پاپ آئیکن لیڈی گاگا کو اپنی خالہ بتارہا ہے۔

جیسے ہی انٹرنیٹ پر اس تصویر کا ٹرینڈ وائرل ہوا اس پر صارفین کے بہت سارے زبردست رد عمل آئے، کچھ لوگوں نے اس کی بے خبری اور کچھ لوگوں نے اس کی چالاکی کی نشاندہی کی۔

مزید خبریں

Back to top button