قمبرشہدادکوٹ:بنیادی صحت مرکز میں لیڈی ہیلتھ ورکرسے مبینہ جنسی ہراسانی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل وارہ کے علاقے لالو رائنک میں بنیادی صحت مرکز میں رات کی ڈیوٹی کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر سے مبینہ جنسی حراسانی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آگئی ہے۔فوٹیج کے مطابق مسلح ملزم صحت مرکز میں داخل ہوتا جس کے پہنچنے پر لیڈی ہیلتھ ورکر کمرے سے نکل کر بھاگتی ہے جبکہ ملزم بھی اس کے پیچھے بھاگتے نظر آ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوران واقعہ لیڈی ہیلتھ ورکر سے موبائل فون بھی چھین لیا گیا تھا اور پھر لیڈی ہیلتھ ورکر کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا تھا. پولیس واقعے کو پانچ روز گذرنے کے باوجود فرار ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے اور نہ ہی واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے باعث صحت مرکز میں خواتین عملے نے نائٹ ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے.

مزید خبریں

Back to top button