پولیس لاک اپ میں مرنے والے نوجوان زبید اللہ لاشاری کی قبر کشائی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے علاقے باقرانی میں پولیس لاک اپ میں مرنے والے نوجوان زبید اللہ لاشاری کی قبر کشائی،عدالتی حکم پر تحقیقات کا نیا مرحلہ شروع کردیا گیا،

تھانہ باقرانی کے لاک اپ سے نوجوان زبید اللہ لاشاری کی لاش ملنے کے واقعے پر عدالتی کارروائی آگے بڑھ گئی ہے، ورثاء کی درخواست پر عدالت کی ہدایت کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوکری کی نگرانی میں مرحوم کی قبر کشائی کی گئی، قبر کشائی کے دوران ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے نے لاش کے نمونے حاصل کیے جنہیں مزید قانونی اور طبی تجزیے کے لیے متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے، حکام کے مطابق تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں. واضح رہے کہ زبیداللہ لاشاری کی لاش تھانہ باقرانی کے لاک اپ سے ملی تھی اور واقعے کو پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا جب کے ورثاء نے الزام لگایا تھا کہ زبیداللہ کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button