کویت اور قطر کا ایران سے داغے گئے کروز میزائل، ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

کویت اور قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے فائر کیے گئے مزید کروز میزائل اور ڈرونز مار گرائے ہیں۔

کویت کی فوج نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو کروز میزائل اور 13 ڈونز مار گرائے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کروز میزائلوں اور ڈرونز کو مروجہ طریقہ کار کے تحت روکا گیا اور بغیر کسی جانی اور مالی نقصان کے کارروائی کی گئی۔

ادھر قطر نے بیان میں کہا کہ آج ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا اور اس دوران کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

قطر کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج نے خدا کے فضل سے فائر کیے گئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button