ایک نہیں،دو نہیں،پوری 4شادیاں،وہ بھی بیک وقت،کویتی نوجوان کی انوکھی حرکت

کویت سٹی:سابقہ بیوی کے طعنے پر کویتی نوجوان نے ایک ہی رات میں چار لڑکیوں کیساتھ شادی کرلی۔کویتی اخبار کے مطابق 28سالہ کویتی شہری کی پہلی شادی چند ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی،کویتی نوجوان کو اس کی سابقہ بیوی نے طعنہ دیا کہ تمہارے ساتھ کوئی بھی لڑکی زندگی نہیں گزارنا چاہے گی اور تم کبھی بھی دوسری شادی  بھی نہیں کر پاؤ گے۔کویت کے نوجوان سابقہ بیوی کے طعنے پر پرجوش ہوگیا اور فیصلہ کرلیا کہ وہ کچھ الگ کرےگا۔کویتی نوجوان نے قسم بھی اٹھا لی کہ وہ ایک ہی رات میں چار لڑکیوں سے بیک وقت شادی کرے گا۔کویتی نوجوان نے اپنی قسم کو سچ ثابت کردکھایا اور ایک ہی رات میں چار لڑکیوں سے شادی کرلی۔

مزید خبریں

Back to top button