کویت،دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کے الزام میں24افراد گرفتار

کویت سٹی(جانوڈاٹ پی کے)کویت میں دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کے الزام میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی کویت کی سکیورٹی ایجنسیوں نے کی ہے جس میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزموں پر دہشتگردی کیلئے مالی تعاون فراہم کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار افراد پر شبہ ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقوں سے فنڈز جمع کیے۔ یہ رقم شدت پسند گروہوں تک پہنچائی گئی۔حکام کے مطابق یہ ایک منظم نیٹ ورک ہو سکتا ہے۔ کویتی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد اور روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔



