ایرانی حملے !کویت نے2روز کیلئے بینک بند کردیئے،قطر ائیرویزکا بھی بڑااعلان
بدھ کو5بیلسٹک میزائلوں اور35ڈرونزکو روکا گیا،کویتی حکام

کویت سٹی(جانوڈاٹ پی کے)کویت نے2روز کیلئے نیشنل بینک بند کر دیئے،بینکوں کی بندش کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔نیشنل بینک کی بندش کا اعلان ایران کے بڑھتے حملوں کے باعث کیاگیا،آج اور کل نیشنل بینک بند رہیں گے،بنکوں کی بندش کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے مدنظر کیا۔اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو5بیلسٹک میزائلوں اور35ڈرونزکو روکا گیا،تمام میزائل اور ڈرونز ایران کی جانب سے داغے گئے،جنگ کے آغاز سے ابتک 438بیلسٹک اور 19کروز میزائل حملے ہوئے،28فروری سے اب تک 2ہزار12ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
قطر ایئرویز نے فلائٹ آپریشن بتدریج بحال کرنے کا اعلان کر دیاہے، دوحا سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نیافلائٹ شیڈول جاری کر دیا گیا، قطرایئرویز کا کہناتھا کہ پندرہ مئی تک پروازوں کا دائرہ کار 120مقامات تک بڑھائیں گے۔



