کویت میں ایئربیس پر میزائل حملہ، 3 فوجی زخمی،کویتی وزارت دفاع

کویت(جانوڈاٹ پی کے)کویت میں ایک فضائی اڈے پر میزائل حملے کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہو گئے۔

کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق دو میزائل احمد الجبیرایئر بیس کے احاطے میں گرے جس سے محدود نقصان ہوا اور تین فوجی زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی دفاعی نظام نے مجموعی طور پر سات میزائلوں کا سراغ لگایا۔ ان میں سے تین میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دو میزائل اڈے کے اطراف میں گرنے سے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button