کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا، کمار سنگاکارا کے بیان نے بھارت کو آگ لگا دی

میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا، سابق لنکن کپتان کا بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا  نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بڑا بیان جاری کردیا ہے۔ کمارا سنگاکارا کا کہنا ہے کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔

سابق سری لنکن کپتان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں خود کش دھماکے کے بعد پیدا شدہ سیکیورٹی معاملات میں سری لنکن ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رضاحت کے بعد معاملہ کلیئر ہوچکاہے۔ سری لنکن ٹیم اپنا دورہ پاکستان مکمل کرے گی اور پاکستان نے لنکن ٹیم اور کرکٹ بورڈ حکام کو فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے

سابق کپتان کمارا سنگاکارا کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔

کمار سنگاکارا نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا الگ ہی مزہ ہے اور پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ مجھے یہاں کھینچ لاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دورہ بھارت کی آفر کی تھی تاہم سری لنکن بورڈ نے بھارتی آفر ٹھکرا کر پاکستان آنے کو ترجیح دی۔

مزید خبریں

Back to top button