5بچوں کی پیدائش کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کا اعلان کردیا

لزبن(جانو ڈاٹ پی کے)5بچوں کی پیدائیش کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کا اعلان کردیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کے منتظر مداحوں کے لیے خوشخبری سنادی ہے۔ رونالڈو نے اپنی منگیتر جارجینا روڈریگس سے شادی کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ آئندہ برس ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد شادی کریں گے۔

شادی کی تقریب آبائی شہر مڈیرا کے تاریخی فنچال کیتھیڈرل میں ہوگی، جو 1514 میں تعمیر کیا گیا تھا اور خطے کے قدیم ترین گرجا گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ چرچ رونالڈو کی زندگی کے جذباتی لمحوں سے بھی جڑا ہوا ہے، کیونکہ یہ اس ہسپتال کے قریب واقع ہے جہاں وہ پیدا ہوئے اور ان کے بچپن کی یادوں سے وابستہ ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے5بچے ہیں،جن میں کرسٹیانو جونیئر، جڑواں بچے اور جارجینا کے ساتھ دو بیٹیاں شامل ہیں۔قانونی طور پر رونالڈو اب تک کنوارے ہیں،لیکن بچوں کی خواہش اور مداحوں کی دلچسپی کے پیش نظر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ شادی رونالڈو کی زندگی کا ایک اہم لمحہ ہوگا، جس میں ان کے مداح اور شائقین شدت سے دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button