وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ نہیں کرے گی !

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ نہیں کرے گی۔ذرائع نے دعویٰ کیاہےکہ خیبر پختونخوان میں گورنرراج نافذ کرنے کیلئے تمام آئینی تقاضے پورے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت گورنر راج نہیں لگائے گی۔حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیاہے علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد صوبے میں آئینی بحران ہونے کے باوجود کے پی کے میں گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا تھا اور اب بھی ایسا کچھ نہیں کیا جائے گا۔




