سردی کی شدت میں اضافہ:پشاور سمیت صوبے بھر کے ہسپتال سانس و سینے کے مریضوں سے بھر گئے

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)سردی کی شدت میں اضافے سے پشاور سمیت صوبے کے دیگر اسپتالوں میں سانس و سینے کی بیماریوں میں مبتلا بچوں و بڑوں کو بڑی تعداد میں اضافہ ہوا اور وارڈز بھر گئے ہیں۔
میڈیا نیوز کے مطابق محکمہ صحت کی انٹیگریٹڈ ڈیسز سرویلنس اینڈ رسپانس رپورٹ میں ماہ جنوری کے صرف ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار 642 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ کیسز 12 جنوری سے 18 جنوری سے اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ چارسدہ سے 2 ہزار 573 کیسز کو رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر ہری پور سے 2 ہزار 554، صوابی سے 780، بٹگرام 583، پشاور 535، مردان 324، سوات 287، ایبٹ آباد 235 اور مہمند میں 299 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں 8462 سے قدرے کم رپورٹ ہوئے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح انفلوئنزا کے کیسز بھی بڑی تعداد میں تین ہفتوں کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایپی ڈیمالوجیکل دو ہفتوں میں انفلوئنزا کے بھی 12 ہزار کے لگ بھگ کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں 6054 اور 6190 کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔



