’’تبدیلی سرکار‘‘کےسابق وزیرمشیرسرکاری گاڑیاں’’ہڑپ‘‘گئے،ریسکیو1122کی گاڑیاں بھی نہ چھوڑیں

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا میں سابق صوبائی وزراء اور معاونین کی سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔خیبرپختونخوا کے کئی سابق وزراء اور معاونین نے متعدد سرکاری گاڑیاں اب بھی واپس نہیں کیں۔دستاویزات کے مطابق ریسکیو1122کی3سرکاری گاڑیاں سابق معاون خصوصی ریلیف نیک محمد کے زیر استعمال ہیں۔
گاڑیوں کی واپسی کیلئے ریسکیو1122نے تحریری درخواست بھی دی جبکہ ریسکیو1122کی ایک گاڑی تاحال اسلام آباد پولیس کی تحویل میں بھی موجود ہے۔کئی سابق کابینہ ارکان نے اپنے سرکاری دفاتر کو تالے بھی لگا رکھے ہیں تاہم اس معاملے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے مؤقف دینے سے گریز انکار کردیا۔



