چینی نوجوان نے خودکارنشانہ لگانے والا کوڑا دان تیار کر لیا

بیجنگ(جانو ڈاٹ پی کے)چین کے ایک نوجوان انجینئر نے ٹیکنالوجی اور جدت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسا اسمارٹ کوڑا دان تیار کر لیا ہے جو خود بخود کچرے کو نشانہ بنا کر اپنے اندر گرا لیتا ہے۔ اس منفرد کوڑا دان میں سینسرز اور آٹو ایم نظام نصب ہے جو سامنے آنے والے کچرے کی حرکت کو پہچان کر ڈھکن یا منہ خود ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی کوئی شخص کچرا اچھالتا ہے، کوڑا دان حرکت کر کے درست سمت میں آ جاتا ہے اور کچرا اندر گر جاتا ہے۔ اس ایجاد کا مقصد صفائی کو آسان بنانا اور عوام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحول دوست رویوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس ایجاد کو نہ صرف دلچسپ بلکہ مستقبل کی اسمارٹ سٹی ٹیکنالوجی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button