کولکتہ ٹیسٹ: بھارت کی پوری ٹیم 124کے تعاقب میں 93 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کی تاریخی فتح ‏

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کولکتہ ٹیسٹ میں بھارت کی پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہوم گراونڈ پر شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان شبمن گل اسپتال میں داخل ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔

واشنگٹن سندر 31 اور اکشر پٹیل 26، رویندرا جدیجا 18، دھروو جوریل 13، رشبھ پانت 2، کے ایل راہول اور کلدیپ یادیو ایک ایک جبکہ یشسوی جیسوال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور مارکو جینسن نے 2، 2 جبکہ ایڈن مارکرام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button