نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

کیوی اوپننگ جوڑی کا دونوں اننگز میں سنچریاں بنانےکا ریکارڈ

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں اوپنرز نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا یہ ریکارڈ قائم کیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے، پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے 227 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 462 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف کے تعاقب میں محتاط آغاز کرتے ہوئے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 43 رنز بنا لیے۔ برینڈن کنگ 37 جبکہ جوہن کیمبل 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button