وزیرآباد:پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی، گردن پر ٹانکے، پولیس و انتظامیہ متحرک

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہسپتال منتقل،زخمی کو گردن پر شہ رگ کے قریب چار ٹانکے لگائے گئے حالت خطرہ سے باہر،ڈور پھرنے کی خبر ملتے ہی اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان آفریدی اور پولیس ٹیم ہسپتال پہنچ گئی زخمی کے علاج معالجہ کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے وزیرآباد کے علاقہ ڈسکہ روڈ حاجی پورہ کے قریب کٹرہ محلہ وزیرآباد کے رہائشی 35 سالہ حیدر علی ولد محمد عارف کو پتنگ کی ڈور پھر گئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حیدر علی اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ڈسکہ روڈ حاجی پورہ جا رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آوارہ ڈور پھرنے سے اسکی گردن پر شہ رگ کے قریب زخم آیا زخمی حیدر علی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے گردن پر چار ٹانکے لگائے گئے ہیں ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر کے بعد سرکل پولیس وزیرآباد متحرک ہو گئی اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان آفریدی نے سٹی پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ ہسپتال کا وزٹ کیا مریض کی خیریت دریافت کی اور بہتر طبی معالجہ کے لیے ہدایات جاری کیں پولیس ٹیم نے جائے حادثہ کا بھی وزٹ کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی عائد کی جائے اور سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button