شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم’’کنگ خان‘‘کا گانا لیک

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)کنگ شاہ رخ خان کی فلم’کنگ‘2026کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں شمار کی جارہی ہے۔فلم سے متعلق کوئی بڑی آفیشل اپڈیٹ نہ ہونے کے باعث سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو بارش کے منظر میں ایکدوسرے کے قریب،محبت بھرے بول گنگناتےاور رومانوی انداز میں دیکھا گیاجس کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا فلم کا گانا لیک ہوگیا ہے لیکن وائرل کلپ کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔یہ ویڈیو فلم ’کنگ‘ کا اصل حصہ نہیں بلکہ اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر واضح کیا کہ یہ کوئی حقیقی لیک نہیں بلکہ ایک ایڈیٹڈ اور فرضی کلپ ہے۔وائرل ہونے والی38سیکنڈ کی ویڈیو میں شاہ رخ خان کو گرے بالوں،آنکھوں میں شدتِ احساس اور دیپیکا کی طرف دوڑتے دکھایا گیا، جبکہ پس منظر میں گانے کے بول سنائی دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button