لندن:قتل کے الزام میں افغان شہری گرفتار

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لندن میں افغان شہری کو چاقو کے وار سے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔لندن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے مغربی لندن میں چاقو کے حملے میں ایک شخص کو ہلاک اور دو افراد کو شدید زخمی کردیا، حملے میں زخمی ہونے والا ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ ملزم اب پولیس کی حراست میں ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق حملہ آور کی عمر بائیس برس ہے اور وہ 2020 میں غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوا تھا۔ پولیس نے واقعے کو دہشت گردی کے بجائے ایک شخص کا انفرادی فعل قرار دیا۔



