اوکاڑہ،معمولی تلخ کلامی پر قتل کرنےو الے مجرم کو عمر قیداور جرمانے کی سزا

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں /جانوڈاٹ پی کے)عدالت نے مجر م کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔اوکاتفصیلات کے مطابق ایڈشنل سیشن جج خلیل احمد نے مجرم محمد حسین کو عمر قید اور د س لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی مجرم نے معمولی تو تکرار پر جمیل احمد کے احاطہ مویشیاں میں جا کر اس پر فائرنگ کی تھی جس کی نتیجہ میں جمیل احمد ہلاک ہوگیا تھا پولیس تھانہ منڈی احمد آبادنے مقتول کے بھائی محمد عاشق سکنہ کلیر کلا ں کی مدعیت میں 8جون2024مقدمہ درج کیا تھا



