لاہور سے اغواء ہونیوالی 2 کمسن بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروالیا گیا ، اغواء میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبرا اور اریبہ نام کی بہنیں تیرہ نومبر کو سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوئیں ، بچیوں کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ، کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے تفتیش کی گئی ۔ اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو بازیاب کروالیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمہ خاتون بچیوں کو ورغلاء کر ساتھ لیکر گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button