گھوٹکی پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا ہونے والا مغوی بحفاظت بازیاب،2ملزم گرفتار

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ)گھوٹکی پولیس کی بھترین اور کامیاب کاروائی، تھانہ داد لغاری کی حدود سے دو دن پہلے اغواء ہونے والے ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا،ایک ملزم زخمی حالت میں اور دیگر دو ملزمان گرفتار
محمد اسلام ولد قادر بخش لغاریکو دو دن پہلے تھانہ داد لغاری کی نزد خان محمد پل سے چار نامعلوم مسلح ملزمان نے تاوان کے لئے اغواء کیا تھا۔آج ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو،ایس ایچ او ڈہرکی صفیع اللہ انصاری،ایس ایچ او اوباڑو رفیق احمد سومرو،ایس ایچ او کھمبڑا گل محمد مھر بمہ بھاری نفری کا دورانِ ناکہ بندی لنک روڈ کھمبڑا نزد کراس بند پر ایک کار ATS/880 میں سوار 6 مسلح ملزمان سے مقابلہ ہؤا دورانِ مقابلہ پولیس نے حکمت عملی کے تحت تین ملزمان کو گرفتار کر کے محمد اسلام لغاری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔گرفتار ملزمان
1- عبدالمجید ولد امیر بخش ملک زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار
2- نور حسن لاشاری
3- علی وارث ملک جبکہ تین ملزمان سردار خان گرگیج،حیدر علی چاکرانی بگٹی،شاھنواز چاکرانی بگٹی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بازیابی کے بعد مغوی نے پولیس کو بتایا کہ مجھے دو دن پہلے تھانہ داد لغاری کی حدود سے چار مسلح ملزمان نے تاوان کے لئے اغواء کیا تھا۔
پولیس مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ لے آئی اور قانونی کاروائی کے بعد اسکو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی جانب سے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرانے پر پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد رقم دینے کا اعلان



