پولیس انسپکٹر انور بروہی اپنے بیٹے اور دو دوستوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اغوا

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان کے شہر خضدار کے قریب سندھ کے ضلع قمبرشہدادکوٹ کے علاقے بہرام کے رہائشی پولیس انسپکٹر انور بروہی اپنے بیٹے اور دو دوستوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اغوا ہو گئے ہیں، اہل خانہ کے مطابق واقعے کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ ورثاء اور مقامی افراد ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.



